22 جون 2013 - 19:30
امريکا اور طالبان سے مذاکرات

امريکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے ميں اصل مذاکرات حکومت افغانستان اور طالبان کے درميان ہونگے جو معاملے کے اصلي فريق ہيں-

ابنا: وائٹ ہاوس کےترجمان جے کارني نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئےکہا کہ حکومت افغانستان اور طالبان ہي لڑائي کے اصل فريق ہيں اور ان کے درميان پائے جانے والےاختلافات کو دور کرنا ہي مذاکرات کا  اہم مقصد ہے-انہوں  نے کہا کہ اصل مذاکرات حکومت افغانستان اور طالبان کےدرميان ہونگے جبکہ امريکہ قيديوں کے تبادلے کے معاملے پر بات چيت کے لئے مذاکرات ميں شامل ہوگا-وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے امور ميں امريکہ کے خصوصي نمائندے جيمز ڈوبنز قطر روانہ ہوگئےہيں جبکہ وزير خارجہ جان کيري ہفتے کے روز دوحہ کے لئے روانہ ہونے والے ہيں-امريکي وزير خارجہ کا يہ دورہ گزشتہ ہفتے انجام پانا تھا ليکن افغان حکام کے شديد ردعمل کي وجہ سے ملتوي کرديا گيا تھا-...../169